دیپالپور،چغتائی فاؤنڈیشن کے تعاون سے میونسپل کمیٹی میں لائبریری کا افتتاح کر دیا گیا 83

دیپالپور،چغتائی فاؤنڈیشن کے تعاون سے میونسپل کمیٹی میں لائبریری کا افتتاح کر دیا گیا

عوام کی فلاح و بہبود اور علم کے فروغ کے لئے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن دیپالپور نے چغتائی فانڈیشن کے تعاون سے پبلک لائبریری کے قیام اور تزئین و آرائش مکمل کرنے کے بعد افتتاحی تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ لائبریری کا افتتاح چغتائی فانڈیشن کے ڈائریکٹر علی چغتائی اور جناب زاہد پرویز وڑائچ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے کیا۔تقریب میں محترمہ ریحانہ کوثر کنسلٹنٹ چغتائی پبلک لائبریری نے لائبریری میں فراہم کردہ سہولیات اور انتظامی معاملات پر آگاہی فراہم کی۔ تقریب میں ملک افضل اسٹنٹ کمشنر اور را عمر فاروق چیف آفیسر ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن کے علاوہ کثیر تعداد میں اہل علم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

لائبریری کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے بعد آج سے مکمل طور پر شہریوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ لائبریری کی ممبر شپ اور دیگر خدمات بالکل مفت ہیں۔ چغتائی فانڈیشن، لائبریری ٹیکنکل سٹاف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دیگر انتظامی اخراجات بھی ادا کرے گی۔ دیپالپور پنچاب کی سب سے بڑی تحصیل ہونے کے باوجود پبلک لائبریری کی نعمت سے محروم تھی لیکن ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ اور میونسپل ایڈمنسٹریشن نے علم دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے چغتائی فانڈیشن کے تعاون سے جدید سہولیات سے آراستہ لائبریری کو قائم کیا جبکہ اس عمل کو اہلیانِ دیپالپور کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں