4 killed in chorasta depalpur 714

دیپالپور،چورستہ میں قیامت صغریٰ برپا ہوگئی،خاندانی دشمنی پر چارافراد بیدردی سےقتل

دیپالپور کے نواحی علاقےچورستہ میں انتہائی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے ابتدائی معلومات کے مطابق مرحوم انور شاہ کی بیوہ مریم بی بی،اس کی تین بیٹیوں بائیس سالہ صائمہ،اٹھارہ سالہ خالدہ اور نوسالہ فاطمہ کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کردیا گیا ہے جبکہ نعشوں کے پاس سے آلہ قتل بھی برآمد ہوگیا ہے.اب تک کی معلومات کے مطابق یہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہورہاہے.مقامی لوگوں نے اوکاڑہ ڈائری کو بتایا کہ انورشاہ کی بیوہ مقتولہ مریم بی بی کا اپنے سوتیلے بیٹوں کیساتھ جائیداد کا تنازعہ چل رہاتھا اور اس حوالے سے عدالتوں میں کیس بھی چل رہے تھے.تاہم پولیس نے نعشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے اورمزید تحقیقات کررہی ہے.

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.