depalpur mai police officer k ghar chori 562

دیپالپور،چوروں کی دیدہ دلیری،پولیس افسرکےگھرواردات کرڈالی،سی سی ٹی وی فوٹیج موصول

دیپالپور شہر کے وسط میں انتہائی گنجان آباد علاقے محلہ لالو جسرائے میں پنجاب پولیس میں ملازم کانسٹیبل محمود الحسن کے گھر میں چوروں نے صفایا کر دیا یزاروں روپے نقدی موبائل اور قیمتی سامان لے اڑے.چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ دو چور آتے ہیں جن میں سے ایک پہرا دیتا یے اور دوسرا بیرونی دروازے سے اوپر چھت پرچڑ ھ کر گھر میں داخل ہوتا ہے اور با آسانی نقدی، موبائل اور قیمتی سامان چوری کر کے لے جاتا ہے سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق دونوں چور بستی دیول نگر کے رہائشی اور سگے بھائی تھے جنہیں گرفتار کرنے میں پولیس تاحال ناکام ہے شہد بھر میں ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں