دیپالپور کے نواحی گاؤں مرزا پور کے رہائشی چوہدری اظہراقبال کو ایک ماہ پہلے کراچی میں ان کے بچوں کے سامنے بیدردی سے قتل کردیا گیا تھا مگر ایک ماہ گزرجانے کے باوجود چوہدری اظہراقبال کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے،چوھدری اظہر اقبال ارائیں کراچی میں عرصہ دراز سے پراپرٹی کا کام کرتا تھا پلاٹوں کی خریدوفروخت کرتا تھا وہاں پر ناجائز قبضہ مافیا سرگرم تھا جو عوام کے ساتھ فراڈ کرتاتھا۔لواحقین کے مطابق قبضہ مافیا ایک پلاٹ کی قیمت کئی لوگوں سے ہتھیاکر انہیں خوار کرتا تھا۔جس پر چوھدری اظہر اقبال ارائیں نے اس مافیا کے خلاف آواز بلند کی لیکن اس طاقتور قبضہ مافیا اور نوسرباز بازوں نے اظہر اقبال ارائیں کو قتل کر کے اس آواز کو ہمیشہ کے لئے بند کر دیا۔ ایک ماہ گزرنے کے باوجود سندھ حکومت قاتلوں کو گرفتار نہ کر سکی۔ ارائیں برادری دیپالپور کی جانب سے پاکستان بھر میں قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے ریلی کے شرکاء کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ حکومت قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے ہماری وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کی اپیل ہے۔
