وفاقی حکومت کی جانب سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو اعتماد میں لئے بغیر چھٹیوں میں 15 جولائی تک توسیع کے اعلان کومستردکرتے ہیں۔موومنٹ فار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز پنجاب کے صدر محمد اقبال چوھان ،ڈویژنل صدر ساہیوال خالد ذیشان، ڈسٹرکٹ صدر شیخ عابد علی، ڈویژنل صدر وومن رخسانہ حسین ڈویژنل جنرل سیکرٹری ذاکر حسین،سینئر نائب صدر محمد اعظم اور تحصیل صدر سلمان عابد لکھوی ایڈووکیٹ نے اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی حکومت کا تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ عناد اور علم دشمنی کو ظاہر کرتا ہے وفاقی منسٹر کو یہ ہزاروں کی تعداد میں ادارے جن میں لاکھوں لوگوں کاروزگاروابستہ ھے۔ چھٹیوں میں توسیع کرتے وقت چاہیئے تھا ان اداروں کیلئے کسی ریلیف پیکیج کا اعلان ہوتا ہمارے تمام سٹاف کو تنخواہ، یوٹیلیٹی بلز اور مکانات کے کرائے جتنا بھی عرصہ ادارے بند رکھے جائیں حکومت ادا کرے اور اسکا اعلان بھی فی الفور کیا جائے۔ بغیر کسی پیکیج اور امداد کے چھٹیوں میں توسیع کو مسترد کرتے ہیں۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے پرائیویٹ سکولز کے لئے مناسب پیکج کا اعلان کرے تاکہ تعلیمی اداروں سے وابستہ افراد کی مشکلات کا کسی حد تک ازالہ ہوسکے۔
