دیپالپور،چھ افراد کے قتل میں ملوث افراد کوخوفناک سزا سنا دی گئی
دیپالپورایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دیپالپور خالد ضیاء فرید نے قلعہ تاراسنگھ میں 6 افراد کے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سُنا دیاجرم ثابت ہونے پر ملزمان شوکت اور محمد حُسین کوچھ ،چھ بار سزائےموت دینے کا حکم صادر کردیا.جبکہ 6 افراد کو بری کرنے کا حکم سنایاگیا.استغاثہ کے مطابق ملزمان شوکت وغیرہ نے 2013 میں قلعہ تارا سنگھ دیپالپور میں فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کر دیا تھا.پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ نمبر 730/13 کاچلان مکمل کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد ضیاء فرید کی عدالت میں جمع کروایا تھا.اس کیس کے دوران پراسیکیوٹر کے فرائض ریاض احمد بلوچ نے ادا کئے.