anjuman bahali mazooran okara news 587

دیپالپور،چیف جسٹس کی معذورافراد سے ملاقات اورازخود نوٹس تاریخی واقعہ ہے،ملک مظہرنواز،قاسم علی

،اعلیٰ عدلیہ ملک میں معذورافراد کیلئے امید کی کرن ہے،ملک مظہرنواز،قاسم علی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انجمن بحالی معذوراں رجسٹرڈ ضلع اوکاڑہ کے صدر ملک مظہرنواز نوناری،سینئرنائب صدر قاسم علی اور جنرل سیکرٹری ظفرسیال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معذورافراد کو ہرحکومت کی طرف سے بری طرح نظرانداز کیاجاتارہاہے یہی وجہ ہے کہ یہ آج ملک کی سب سے بڑی کمیونٹی بن چکے ہیں اور جس کے بعد مجبوراََ ہمیں اعلیٰ عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑا جس پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے معذوردوستی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے نہ صرف پہلے اپنے چیمبر میں ان کے مسائل سنے بلکہ اس کے بعد خود اپنے چیمبر سے باہر آکر انجمن بحالی معذوراں رجسٹرڈ ضلع اوکاڑہ کے عہدیداران سے ملاقات بھی کی اور اس پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے کہاکہ میرے ہوتے ہوئے ان کیساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی اور وہ ان کے حقوق دلاکررہیں گے۔ملک مظہرنواز نے مزیدکہا کہ حکومتوں کی مسلسل عدم توجہی کی وجہ سے معذورافراد ملک کی سب سے بڑی کمیونٹی بن چکے ہیں،اسلام ،اقوام متحدہ کنونشن اور عالمی قوانین معذورافراد کو بیشمار سہولیات دینے کی تاکیدکرتے ہیں مگرپاکستان میں معاملہ الٹ ہے جس کی وجہ سے معذورافراد شدید مایوسی کا شکار ہیں ایسے میں سپریم کورٹ ہی ملک میں ہماری آخری امید ہے معذورافراد کا معاملہ انتہائی سنگین شکل اختیار کرچکا ہے اگر یہی صورتحال برقراررہی تو اپنے گھر اور معاشرے سے ملنے والے مسلسل بیگانگی کے احساس اور بیکاری کے طعنوں کی وجہ سے یہ لوگ خودکشیاں بھی شروع کرسکتے ہیں جس کا خون ریاست کے سرپہ ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں