thq dr adal rasheed declare best mediacal officer 655

دیپالپور،ڈاکٹرعادل رشید 2018ء میں بھی بیسٹ میڈیکل آفیسرآف ساہیوال ڈویژن قرار

دیپالپو،حکومت کی جانب سے شعبہ صحت میں بہترین خدمات سرانجام دینے پرصحت خدمت ایوارڈز دینے کی تقریب ساہیوال ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوئی اس تقریب میں دیپالپورٹی ایچ کیو میں بطور میڈیکل آفیسر تعینات ڈاکٹرعادل رشید کو بیسٹ میڈیکل آفیسر آف ساہیوال ڈویژن قراردیتے ہوئے انہیں ڈویژنل صحت خدمت ایوارڈ دیاگیا یہ ایوارڈ انہیں ڈائریکٹر ہیلتھ ساہیوال سلیم صادق اورکمشنرساہیوال علی بہادرقاضی نے دیا ۔یادرہے ڈاکٹرعادل رشید اس سے قبل 2017ء میں تحصیل دیپالپور، ڈسٹرکٹ اوکاڑہ اورپھر ساہیوال ڈویژن کے بہترین میڈیکل آفیسر کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں اسی بنا پر عوام کی جانب سے انہیں مسیحا دیپالپور کے لقب سے پکارا جاتا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹرعادل رشید نے اوکاڑہ ڈائری کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ صحت خدمت انسانی کا ایک بہترین ذریعہ ہے جس کے ذریعے ڈاکٹرز اپنی دنیا اور آخرت دونوں سنوارسکتے ہیں ۔انہوں نے حکومت کی جانب سے ملنے والے ایوارڈز کواپنے والدین اور عوام کی دعاؤں کا نتیجہ قراردیا۔انہوں نے حکومت کی جانب سے شعبہ صحت میں اچھی کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کو بہت اچھا اقدام قراردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں