دیپالپور،ڈرائیور کی حاضر دماغی نے بڑی ڈکیتی ناکام بنا دی 480

دیپالپور،ڈرائیور کی حاضر دماغی نے بڑی ڈکیتی ناکام بنا دی

ڈرائیور کی حاضردماغی نے بڑی ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، بیس لاکھ روپے لے کر جانیوالا آڑھتی لٹنے سے بچ گیا تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے نواحی علاقے راجووال کا رہائشی اپنی حاضر دماغی کے باعث ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے سے بچ گیا۔مقبول احمد دیپالپور کے نجی بنک سے بیس لاکھ روپے نکلوا کر جا رہا تھا کہ چوک حجرہ شاہ مقیم پر چھ مسلحہ ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر روکنے کی کوشش کی مگر مقبول نے گاڑی روکنے کی بجائے تیز کر دی جس کی زد میں آکر دو ڈاکوشدید زخمی ہوگئے ۔جس پر ان کے ساتھی ڈاکو ؤں نے فائرنگ کرتے ہوئے اپنے زخمی ساتھیوں کو اٹھایا اور فرار ہوگئے تاہم ڈاکوؤں کی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ شہریوں نے ڈی پی او اوکاڑہ سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں