drug inspector malik irfan sealed many medical stores 610

دیپالپور،ڈرگ انسپکٹر ملک عرفان کے چھاپے،متعددسرجیکل سنٹرزاورمیڈیکل سٹورزسیل کردئیے گئے

دیپالپورمیں ڈرگ انسپکٹر ملک عرفان نے سرجیکل سنٹرزاو میڈیکل سٹوروں پر چھاپے مارے جن کے نتیجے میں لائسینس کی عدم موجودگی پر سعید سرجیکل سنٹر، نعمت سرجیکل سنٹر اور راشدفارمیسی کو سیل کردیا گیا جبکہ عارش سرجیکل سنٹر،حافظ میڈیکل سٹور،شہباز میڈیکل سٹور،اکرم میڈیکل سٹور،وقاص میڈیکل سٹور اور جاوید میڈیکل سٹور سے مختلف ادویات کے سیمپل لے کر لیبارٹری کو ارسال کردئیے گئے۔اس موقع پر اتحاد پریس کلب کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث اور عطائی انسانی جانوں کے دشمن ہیں جن کو ہرگز پریکٹس کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں