yom e pakistan program in DPS depalpur 838

دیپالپور،ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالج میں یوم پاکستان کے حوالہ سےتقریب منعقد

دیپال پور،ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالج دیپال پور میں یوم پاکستان کے حوالہ سے پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا.تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، فضا میں طلباء کی جانب سے سبز و سفید غبارے چھوڑے گئے ،طلباء و سٹاف نے پاکستا ن زندہ باد کے بلند و شگاف نعرے لگائے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ادارہ ہذا مسز خضر حیات ملک، پروفیسر خضر حیات ملک نے کہاکہ نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے،جس پر کسی طور بھی سمجھوتہ نہیں کیاجا سکتا،بہترین قومیں ہمیشہ اپنے ماضی،تاریخ اور آباؤ اجداد کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرتیں،آج کے دن ہم قائد اعظم محمد علی جناح،علامہ اقبال اور ان کے رفقاء کرام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہمیں قرار داد پاکستان سے سبق لینے کی ضرورت ہے ،نظریہ کی بنیاد وہ عہد ہے جو ہم نے اس کی آزادی کے وقت کیا تھا،یوم پاکستان کے موقع پر ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ قرار داد پاکستان کی روشنی میں مملکت خداداد پاکستان کو پروان چڑھانے کیلئے انفرادی اور اجتماعی طور پر علامہ اقبال کا شاہین بننا ہوگا ۔زندہ قومیں اپنے تہوار جوش و جذبہ سے مناتی ہیں،23مارچ کو جوش و جذبہ سے منانے کا بنیادی مقصددنیا کو بتانا ہے کہ ہم زندہ ، جراتمند قوم ہیں،سرسید احمد خاں نے علمی کاوش کے ذریعے مسلمانوں کو نئے سرے سے زندہ کیا ہمیں میر جعفر نہیں بلکہ ٹیپو سلطان بن کر جینا ہے ،انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان ہماری تاریخ کا انتہائی اہم دن ہے ،کارکنان تحریک پاکستان ہمارے محسن ہیں اور انہی کی قربانیوں کی بدولت ہمیں آزادی کی نعمت حاصل ہوئی اور اس آزاد وطن میں بلا خوف و خطر عبادت اور مذہبی تہوارمنا سکتے ہیں،پاکستان لا الہ الااللہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا جس کیلئے ہمارے آباؤ اجداد نے گرانقدر قربانیاں دیں تقریب کے اختتام پر 2منٹ خاموشی اختیار کرکے شہدائے کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ سے اظہاریکجہتی کی گئی، اور ان کیلئے دعائے مغفرت کی گئی،اس موقع پر طلباء نے خاکے ، ملی نغمے پیش کرکے کارکنان و بانیان پاکستان کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں