ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن دیپالپور کی تقریب حلف برداری نجی میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور تبریز صادق مری نے نومنتخب عہدیداران میاں خالد،راؤمحمدوقاص ،چوہدری علی رضا گجر،مرزاعمران،قاری محمداصغر،حاجی محمدرمضان فراز،شہزاد خرم بھٹی،شمس الرحمان ظہیر ،چوہدری وسیم عباس گجر ایڈووکیٹ اور طارق ٹھاکر سے حلف لیا دیگر ،مہمانان خصوصی میں رہنما پی ٹی آئی سیدگلزار سبطین شاہ،صدر بار دیپالپور سیدالطاف حسین شاہ،سیکرٹری بار عدنان سروروٹو،چیئرمین بلدیہ میاں فخرمسعود بودلہ،سابق صدر بار میاں ماجدحسین وٹو اور صدرانجمن تاجران شیخ سلیم شامل تھے۔اس موقع پر شہر بھر کی کاروباری تنظیموں و شخصیات سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔
