دیپالپور،ڈپٹی کمشنرمریم خان نے ڈی پی ایس میں کلین اینڈ گرین مہم کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کردیا
ڈی پی ایس دیپالپورمیں ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان نے پودا لگاکرکلین اینڈگرین مہم کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کردیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دیپالپورتبریز صادق مری،رہنما پی ٹی آئی رانا طارق ارشاد خان،پرنسپل ادارہ شازیہ خضرحیات،صدربار دیپالپور الطاف حسین شاہ اور اتحاد پریس کلب کا نمائندہ وفد بھی موجود تھا۔تقریب میں سکول کے بچوں کی جانب سے مختلف ٹیبلوز اور رسہ کشی کے مقابلے بھی ہوئے جنہیں حاضرین نے بہت پسند کیا ۔ڈپٹی کمشنر مریم خان نے کہا کہ درخت انسانی زندگی اور صحت کیلئے انتہائی ضروری ہیں اور حکومتی ہدایات کے مطابق ہم اس مشن پر گامزن ہیں۔