دیپالپور،ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عرفان کاٹھیا کا ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور کا سرپرائز وزٹ 142

دیپالپور،ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عرفان کاٹھیا کا ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور کا سرپرائز وزٹ

ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عرفان علی کاٹھیا کا ٹی ایچ او دیپالپور کا اچانک دورہ،مریضوں کی شکایات،ناکافی انتظامات پر ایم ایس کی سرزنش تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عرفان علی کاٹھیا نے ٹی ایچ کیو دیپالپور کا وزٹ کیا اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر دیپالپور رانا اورنگزیب خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عرفان علی کاٹھیا کا ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کے لواحقین سے ادویات بارے استفسار کیا تو انہوں نے بتایا کہ ہم انجیکشن باہر سے لے کر آئے ہیں جس پرڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ایم ایس ڈاکٹر نعیم عطا اور فارمیسی میں موجود ڈسپنسر کی سخت سرزنش کی اور سی او اوکاڑہ کو حکم جاری کیا کہ حافظ شفیق کو فوری طور پر ڈسمس کر دیاجائے ۔

بعد از اںہسپتال کے باقی حصوں کا بھی وزٹ کیا گیا اور صفائی کے ناقص انتظامات پر ایم ایس ڈاکٹر نعیم عطا کی دوبارہ سرزنش کی گئی بعدمیں زیرتعمیر کارڈیالوجی وارڈ کا بھی دورہ کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے بتایا کہ کارڈیالوجی وارڈ کو انشااللہ دو ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا اور یہ دیپالپور کی عوام کے لئے کسی بھی نعمت سے کم نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں