on dera chan peer syed zahid shah gilani black day arreanged 687

دیپالپور،ڈیرہ چن پیر پر انجمن فلاح مریضاں کے زیراہتمام کشمیر پر پینل ڈسکشن کا اہتمام

ڈیرہ چن پیر پر معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید زاہد شاہ گیلانی نے انجمن فلاح مریضاں کے زیراہتمام کشمیر بنے گا پاکستان اوربلیک ڈے انڈیا کے موضوع پر ایک پروگرام منعقد کیا جس میں گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹرامجدوحید ڈولہ نے کہا کہ پاکستان ہنداسلامی تہذیب کے تحفظ کیلئے بنایا گیا اگر پاکستان نہ بنایا جاتا تو ہسپانیہ کی مسلم تہذیب کی طرح ہنداسلامی تہذیب بھی صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ۔ پروفیسر عبدالروَف نے کہا کہ اردوادب ان قربانیوں کے تذکروں سے بھرا پڑا ہے جو ہمارے آباوَاجداد نے کی تھیں ۔ صدردیپالپوربارایسوسی ایشن سیدالطاف حسین بخاری نے کہا کہ عدلیہ کا نظام درست ہونا چاہئے موجودہ حکومت نے جوڈیشری میں بے جا مداخلت کرکے آزاد عدلیہ کے رستے محدود کردئیے ہیں ۔ اس موقع پر سیدگلزار سبطین شاہ،رانا طارق ارشاد خان،میاں انس سلم ڈولہ،میاں فخرمسعود بودلہ،راوَصفدر علی خان،عابدمغل،میاں ذاکرحسین نسیم،سید نجم گیلانی،راوَصفدر علی خان،میاں فخرمسعود بودلہ،حافظ ناصر رضا،راوَحق نوازاور اتحاد پریس کلب کے نمائندہ وفد سمیت اہم شخصیات اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں