diputy commissioner news 576

دیپالپور،ڈینگی مچھرلاروے کے خاتمہ کے لئے بہترین حکمت عملی اختیار کی گئی ہے،ڈپٹی کمشنرڈاکٹرارشاد احمد

اوکاڑہ ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے گذشتہ سالوں میں اوکاڑہ ڈینگی فری رہا ہے اور دوسرے شہروں سے یہاں پر آنے والے ڈینگی کے مریض بھی شفا یاب ہوئے ہیں ڈینگی مچھر کے لاروہ کے خاتمہ کے لئے گذشتہ ادوار میں جو حکمت عملی اختیار کی گئی ہے اس کی احسن انداز میں پیروی کی جائے اور حکومتی ایس او پیز پر سو فیصد عمل در آمد کو یقینی بنا یا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ ،ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال ،ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مہر محمد ارشاد ،اسسٹنٹ کمشنر ماہم آصف ملک ،ایم ایس صاحبان ،سی ای او ایجوکیشن میڈم ناہید واصف سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں روزانہ کی بنیاد پر ویکٹر سر ویلینس کا کام جاری ہے ضلع میں 605ہاٹ سپاٹس ہیں اور ضلع میں 78مقامات پر او وی آئی ٹریپس بھی لگائے گئے ہیں ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ محمد اقبال نے بتایا کہ ضلع کی سطح پر کسی بھی ایمرجنسی سے نپٹنے کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال ،ٹی ایچ کیو اور رورل ہیلتھ سنٹرز میں ڈینگی وارڈز قائم کر دئیے گئے ہیں اور تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کے مرض کے علاج کی ادویات کا سٹاک بھی موجود ہے ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ہدائیت کی کہ ضلع میں ویکٹر سر ویلینس کے لئے متعین ٹیمیں پبلک پارکس ،قبرستانوں ،سرکاری گوداموں ،ٹائر شاپس اور کباڑیہ مارکیٹ پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ گھروں اور دفاتر میں بھی ماحول کو خشک رکھیں اور پانی والی جگہ کو خشک رکھیں سے متعلق آگاہی دیں انہوں نے ہدائیت کی کہ تمام سرکاری محکموں کے افسران اپنے اپنے دفاتر میں کاٹھ کباڑ کے خاتمہ اور ڈینگی کے خاتمہ کے لئے کئے گئے اقدامات سے متعلق رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کروائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں