dpo okara and director educators school ne mou sign kr diay 682

دیپالپور،ڈی پی اوضلع اوکاڑہ حسن اسد علوی اور ایجوکیٹرسکول سسٹم کے ڈائریکٹر زاہد چوہدری کے مابین ایم او یو سائن ہوگیا

دیپالپوراوکاڑہ پولیس کے ملازمین ریٹائرڈ اور حاضر سروس اور شہداء کے بچوں کی تعلیم کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی اواوکاڑہ حسن اسدعلوی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے بچوں کیلئے میعاری اور سستی تعلیم کیلئے ہم نے اپنے مشن اور ٹارگٹ کا پہلا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔اعلیٰ میعاری تعلیم کے حصول سے پولیس اہلکاروں کے بچوں کا مستقبل تابناک ہوگا ۔کیوں کہ تعلیم کے حوالے سے یہ بڑا احسن اقدام ہے ضرورت اس امرکی ہے کہ علاقہ کے مختلف تعلیمی ادارے اس عظیم جذبے کے تحت آگے آئیں اور اس کارِ خیر میں بھرپور حصہ لیں ۔ صحت اور تعلیم کے بڑے اخراجات ہوتے ہیں ہم اپنی کوشش سے ان کے اس بوجھ کو کم کریں گے۔ہماری اس ادنیٰ کوشش سے پولیس ملازمین کو بہت زیادہ ریلیف مل سکتا ہے ۔ایجوکیٹر سکول سسٹم کے ڈائریکٹر زاہد چوہدری اور ڈی پی او حسن اسد علوی کے درمیان ایم او یو پر دستخط کئے گئے جس کے مطابق حاضر سروس اور ریٹائرڈ پولیس ملازمین کے بچوں کو پچاس فیصد رعائت حاصل ہوگی جبکہ شہداء کے بچوں کی فیسوں میں سو فیصد رعائت ہوگی۔بعد ازاں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں امتیازی پوزیشنیں حاصل کرنیوالے بچوں میں شیلڈزتقسیم کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں