dr zulifqar saqib visits dps school depalpur on annuel anniversary 389

دیپالپور،ڈی پی ایس سکول وکالج ساہیوال ڈویژن میں نمایاں مقام رکھتا ہے،ڈاکٹر ذوالفقار علی ثاقب

دیپال پور,چئرمین بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ساہیوال ڈاکٹر ذوالفقار علی ثاقب نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بپلک سکول اینڈ کالج دیپالپور کے جناح ہال میں ادارہ ہذا کی تقریب تقسیم انعامات و ایوارڈ زسال 2018سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ بپلک سکول اینڈ کالج دیپالپور کے پرشکوہ اور خوبصورت کیمپس میں آمد پر مجھے اور سول سوسائٹی کو گرین اینڈ کلین پاکستان کی خوبصورت اور دلفریب مثال ملتی ہے ادار ہذا کی پرنسپل میڈم شازیہ خضر نے اپنی محنت ،لگن ،تجربے اور بے مثال ایڈمنسٹریشن کی بدولت اپنے تعلیمی ادارہ کو ساہیوال ڈویثرن کے مثالی تعلیمی اداروں میں ایک عمدہ مثال قائم کی ہے مجھے انتہائی اور مسرت حاصل ہوئی ہے کہ ڈی پی ایس سکول ایند کالج دیپالپور کے محنتی تعلیمی سٹاف نے طلباء و طالبات کو اعلی و معیاری تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے ساہیوال ڈویثرن کے اعلی مثالی تعلیمی اداروں میں ممتاز مقام دلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اورادارہ ہذا نے گزشتہ چند سالوں میں ساہیوال بورڈ کے رزلٹ میں مثالی پوزیشن حاصل کی ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ ادارہ ہذا کی ایڈمنسٹریشن نے طلباء و طالبات کی اعلی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی کردار سازی ،اخلاقی تربیت میں بھی بھرپور کردار انجام دیا ہے انہوں نے کہا کہ ساہیوال تعلیمی بورڈ کے کیمپس کی تعمیر کے لئے کامسیٹس یونیورسٹی سا ہیوال سے ملحقہ ایکڑوں رقبہ حاصل کرلیا گیا ہے جس پر 8منزلہ جدید کیمپس کی تعمیرکے سنگ بنیادکی تقریب کا انعقاد ہوگا ساہیوال تعلیمی بورڈ کے کیمپس کی تعمیر کی لوکیشن سے ساہیوال ڈویثرن کے تینوں اضلاع ساہیوال ،اوکاڑہ او ر پاکپتن کی عوام کو مناسب سہولت دستیاب ہوگی تقریب میں چےئرمین بورڈ ڈاکٹر ذوالفقار علی ثاقب نے ساہیوال تعلیمی بورڈ سے اعلی پوزیشن حاصل کرنے والے ڈی پی ایس سکول اینڈ کالج کے طلباء و طالبات او ر سٹاف میں ایوارڈز وسرٹیفکیٹ تقسیم کئے تقریب میں ساہیوال تعلیمی بورڈکے ایمپلائز یونین کے صد ر چوہدری محمد افضال ،آڈٹ آفیسر میاں مختار احمد ہانس ،پروفسیر ملک خضر حیات ،دیپالپور پریس کلب کے صدر و سنےئر صحافیوں مہر اعزاز حیدر،چوہدری جاوید کنول چنڈور ،چوہدری محمد حسین ایاز ،چوہدری عامر نذیر کمبوہ، طلباء وطالبات کے والدین ،سول سوسائٹی وطلباء طالبات ادارہ ہذا نے شرکت کی ۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.