رپورٹ: قاسم علی
دیپالپور پریمیئر لیگ سیزن فائیو کے انعقاد کے حوالے سے مشاورت کا آغاز ہوچکا ہے۔اس سلسلے میں ایک میٹنگ میں فاؤنڈر ڈی پی ایل میاں بلال عمر بودلہ ،ملک شاہ بہرام مون ،حذیفہ امین ڈولہ اور حال ہی میں میاں بلال عمر کے قافلے میں شامل ہونیوالے پیر نوید اویسی و سابقہ سیزنز میں شریک ٹیموں کے اونرز نے شرکت کی۔اجلاس میں زیادہ تر شرکاء نے عید الضحیٰ کے بعد کرکٹ میلہ سجانے کا مشورہ دیا۔
اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو میں میاں بلال عمر بودلہ نے کہا کہ انشااللہ یہ سیزن بھی سابقہ تمام ایونٹس کی طرح کامیابی سے ہمکنار ہوگا اور اس کیلئے ہم نے ابتدائی مشاورت شروع کردی ہے۔ جلد ہی دیپالپور کی عوام کو ایونٹ کی حتمی تاریخ بارے آگاہ کریں گے اور عوام ایک بار پھر سے بہترین کرکٹ سے محظوظ ہوں گے۔