دیپالپور،ڈی پی ایل سیزن فائیو کے مکمل شیڈول کا اعلان کردیا گیا

رپورٹ:قاسم علی

دیپالپور پریمیئرلیگ سیزن فائیو کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔گزشتہ برسوں کی نسبت اس بار چھ ٹیمیں اس ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔اس ایونٹ میں حویلی لکھا کی ایک ٹیم حویلی سلطان بھی حصہ لے رہی ہے جس کے اونر حویلی لکھا کی معروف سماجی شخصیت دیوان شاہزیب احمد ہیں،جو خود بھی گزشتہ برسوں سے حویلی لکھا میں دیوان سپرلیگ کے نام سے کرکٹ ٹورنامنٹ کرواتے رہے ہیں۔

ڈی پی ایل سیزن فائیو میں شامل ٹیموں کی تفصیل کچھ یوں ہے۔
دیپالپور قلندر (اونر۔ ملک شہزاد نوناری)
کنگز آف دیپالپور (اونر۔ڈاکٹر وسیم خان کاکڑ)
پرنس آف دیپالپور(اونر۔باؤصدام حسین جٹ)
حویلی سلطان(اونر۔دیوان شاہزیب احمد)
دیپالپور یونائیٹڈ(اونر۔طاہرسعید سنگوکا)
دیپالپور زلمی (پیرشانے شاہ)

ڈی پی ایل انتظامیہ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق اکتیس جولائی کو اس ایونٹ کی افتتاحی تقریب منی سٹیڈیم میں ہوگی اور معمول کے تین میچز بھی کھیلے جائیں گے۔مکمل شیڈول کی تفصیل درج ذیل ہے۔
اکتیس جولائی
دیپالپور قلندر بمقابلہ حویلی سلطان
دیپالپور زلمی بمقابلہ پرنس آف دیپالپور
دیپالپور یونائیٹڈ بمقابلہ کنگز آف دیپالپور

یکم اگست۔
کنگز آف دیپالپور بمقابلہ پرنس آف دیپالپور
حویلی سلطان بمقابلہ دیپالپور یونائیٹڈ
دیپالپور قلندرز بمقابلہ دیپالپور زلمی

دو اگست۔
دیپالپور قلندر بمقابلہ کنگز آف دیپالپور
ڈی پی ایل یونائیٹڈ بمقابلہ پرنس آف دیپالپور
حویلی سلطان بمقابلہ ڈی پی ایل زلمی

تین اگست۔
ڈی پی ایل زلمی بمقابلہ ڈی پی یونائیٹڈ
حویلی سلطان بمقابلہ کنگز آف دیپالپور
دیپالپور قلندرز بمقابلہ پرنس آف دیپالپور

چار اگست۔
پرنس آف دیپالپور بمقابلہ حویلی سلطان
ڈی پی ایل قلندرز بمقابلہ ڈی پی ایل یونائیٹڈ
ڈی پی ایل زلمی بمقابلہ کنگز آف دیپالپور

ڈی پی ایل فاؤنڈر میاں بلال عمر بودلہ نے تمام ٹیم اونرز اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی وجہ سے ہی یہ ایونٹ منعقد ہوتا ہے اور عوام کو بہترین تفریح کا موقع میسرآتا ہے۔ڈی پی ایل ایونٹ اکتیس جولائی سے چھ اگست تک جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button