رپورٹ:قاسم علی
دیپالپور پریمیئر لیگ جسے ڈی پی ایل بھی کہاجاتا ہے اس کا سیزن فائیو آج اکتیس جولائی سے افضل منی سٹیڈیم میں شروع ہورہا ہے ۔افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار ملکو اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔اس موقع پر افضل منی سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کی بڑی تعدادکی آمد متوقع ہے۔
ڈی پی ایل کے فاؤنڈر میاں بلال عمر بودلہ ایڈووکیٹ نے ایونٹ بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی ایل کا آئیڈیا آئی پی ایل سے لیا تھا اور دیپالپور کی سرزمین پر اس طرز کا بڑا ٹورنامنٹ منعقد کروانے کا سوچا تھا ۔جس کو شائقین نے بہت پسند کیا اور ڈی پی ایل ہرسال پہلے سے بھی زیادہ مقبول ہوتا چلا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈی پی ایل غیرسیاسی ٹورنامنٹ ہے جس میں میرٹ پر ٹیموں کا انتخاب کیاجاتا ہے کسی قسم کی جانبداری نہیں دکھائی جاتی ہمارا مقصد صرف اور صرف اپنے شہر میں سپورٹس کو پروموٹ کرنا ہے جس میں ہم خاصے کامیاب بھی رہے ہیں انشااللہ یہ رونقیں اسی طرح ہرسال بڑھاتے رہیں گے۔
ٹورنامنٹ کے روح رواں اور میاں بلال عمر بودلہ کے دیرنہ ساتھی مون ملک نے اوکاڑہ ڈائری کو بتایا کہ ٹورنامنٹ کو شفاف بنانے کیلئے بہترین امپائرز خدمات سرانجام دیں گے ۔اس کے علاوہ سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ہم نے فیملیز کیلئے بھی بیٹھنے کا معقول انتظام کیا ہے۔
پہلے روز افتتاحی تقریب کے بعد تین میچز بھی ہوں گے ۔
دیپالپور قلندرز بمقابلہ حویلی سلطان
دیپالپور زلمی بمقابلہ پرنس آف دیپالپور
دیپالپور یونائیٹڈ بمقابلہ کنگز آف دیپالپور
افتتاحی میچ دیپالپور قلندر زاورحویلی سلطان کے مابین ہوگا ۔اس طرح پہلا میچ ہی کانٹے دار ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔
یادرہے حویلی سلطان کی کپتانی خرم چکوال کر رہے ہیں جن کو فخرایشیا کا لقب بھی حاصل ہے دوسری جانبدیپالپور قلندرز کی قیادت تیمورمرزا کررہے ہیں جن کو ٹیپ بال کرکٹ میں بہترین بلے باز مانا جاتا ہے۔
میاں بلال عمر بودلہ اور مون ملک کی اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کا احوال اس وڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔