دیپالپور،ڈی پی ایل سیزن چھ میں دیپالپور قلندرز نےمیدان مار لیا 138

دیپالپور،ڈی پی ایل سیزن چھ میں دیپالپور قلندرز نےمیدان مار لیا

ڈی پی ایل کا فائنل، دیپالپور قلندرز نے ایک بار پھر میدان مار لیا، سید عباس رضا رضوی ،ڈی سی اوکاڑہ اور ڈی پی او اوکاڑہ کی خصوصی شرکت تفصیلات کے مطابق دیپالپور پریمیئر لیگ کا فائنل دیپالپور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لیا ۔فائنل میں مغل رائزنگ سٹار اور دیپالپور قلندر کے مابین میچ میں قلمدرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ چھ اوورز میں 107رنز سکور کئے جس کے جواب میں مغل رائزنگ سٹار 101کے مجموعے تک ہی پہنچ پائی ۔

فائنل کے مہمانان خصوصی میں سید عباس رضا رضوی رہنما پاکستان تحریک انصاف ضلع اوکاڑہ، عرفان کاٹھیا ڈی سی اوکاڑہ ، فرقان بلال ڈی پی او اوکاڑہ ،سید ہاشم رضا رضوی اور سردار علی حیدر خاں وٹو نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع اوکاڑہ شامل تھے جنہوں نے ونر اور رنرز اپ ٹیموں کو ٹرافیاں اور انعامات سے نوازا جبکہ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالوں کو بھی انعامات دئیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں