ملک بھر کی طرح دیپالپور میں بھی کرسمس کا تہوار جوش و جذبے سے منایا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دیپالپورملک راشد نعمت کھوکھر نے چرچ کالونی کا دورہ کیا اور نہ صرف سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا بلکہ مسیحی بھائیوں میں مٹھائی اور پھول بھی تقسیم کئے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو اپنی رسومات و تہوار آزادی سے منانے کی اجازت ہے یہی وجہ ہے کہ اس بار حکومت کی جانب سے کرسمس پر خصوصی بازار بھی لگائے گئے ہیں جہاں پر انہیں اشیائے خوردونوش بھی سستے داموں مہیا کی جارہی ہیں ۔اس موقع پر مسیحی برادری نے اسسٹنٹ کمشنردیپالپور کی جانب سے کرسمس پر خصوصی انتظامات کا شکریہ ادا کیا۔
