bijli lagnay aur accident mai 4 halaak 552

دیپالپور،کرنٹ لگنے اور ٹریفک حادثات میں چار افراد جاں بحق،تین شدید زخمی

دیپالپور کے نواحی گاؤں موضع مودھا میں موٹرٹھیک کرتے ہوئے نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیاافضل نامی نوجوان کی عمر تیس سال بتائی جارہی ہے ۔کرنٹ لگنے کا ایک واقعہ چوچک روڈ اوکاڑہ پر بھی پیش آیا جہاں کے علاقے ماڑیانوالہ میں فریزر کی مرمت کرتے ہوئے عمران نامی شخص کو بجلی لگ گئی اور وہ موقع پر جان کی بازی ہارگیااسی طرح ٹریفک حادثات نے بھی دو افراد کی جان لے لی ایک واقعہ کے مطابق قلعہ سوندھا سنگھ میں ٹریکٹر ٹرالی نے ایک موٹرسائیکل کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں رمضانہ نامی خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی ۔رمضانہ ٹبہ شمس کے کی رہائشی تھی جبکہ اس کیساتھ موٹرسائیکل سوارمرد شدید زخمی ہوگیا۔دوسرے حادثے میں حاجی محمداسلم نامی شخص جو ایک روز قبل اوکاڑہ روڈ پرایکسیڈنٹ میں زخمی ہوا تھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بساحاجی محمداسلم کا 49/2Lکے قریب ایکسیڈنٹ ہوا تھا جس میں دوطالبعلم بھی شدید زخمی ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں