دیپالپور،کرنٹ لگنے سے بیس سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے نواحی گاؤں موضع 39/Dکا رہائشی بیس سالہ نوجوان اللہ رکھا ٹیوب ویل پر نہارہاتھا کہ اچانک اس میں کرنٹ آگیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا.یادرہےاللہ رکھاولد پنو نوناری ایف اے کا سٹوڈنٹ تھا اور اس نے ساہیوال بورڈ میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ون میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی.
