javaid jaskani coordinator IHRO 454

دیپالپور،کرونا سے بچاوَ مکمل احتیاط سے ہی ممکن ہے،جاویداشرف جسکانی

انسانی حقوق کی معروف تنظیم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آبزرور کی جانب سے سینئر صحافی و سماجی شخصیت جاوید اشرف خان جسکانی کو کرونا وائرس ایمرجنسی ریلیف مشن کوآرڈینیٹرمقرر کیا گیا ہے اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید اشرف جسکانی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس ایک انتہائی موذی وائرس ہے جس کی ویکسین تیار کرنے کیلئے کئی بڑے بڑے ممالک تگ و دو کررہے ہیں مگر تاحال کسی کو اس وائرس کا تریاق نہیں مل سکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس وائرس کا شکار بننے سے بچنے کیلئے ماہرین کی تجویز کردہ ہدایات پر من و عن عمل درآمد کریں ورنہ خدانخواستہ پاکستان میں یہ تعداد آنیوالے دنوں میں بہت بڑھ سکتی ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بغیر انتہائی ضرورت کے گھروں سے باہر ہرگز نہ نکلیں اور سفر تو بالکل بھی نہ کریں علاوہ ازیں ہیندسینیٹائزر،گلوز اور ماسک کا استعمال اپنے اوپر لازم کرلیں ۔ انہوں نے مقامی انتظامیہ پرزور دیتے ہوئے کہا کہ ہر ہسپتال میں واک تھرو سینیٹائزر گیٹ کی تنصیب یقینی بنائے اس کے ساتھ ساتھ تمام شہروں میں فری کرونا ٹیسٹ کا اہتمام کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں