دیپالپور کریانہ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے ہیں جن کے مطابق میاں نثارعلی خان وٹوسرپرست اعلیٰ،سیٹھ بدرمنیر چیئرمین،مشتاق احمدگڈو صدر،چوہدری فیاض احمد سینئر نائب صدر،محمدعابدعلی سگی نائب صدر،حاجی رشیداحمد صدیقی جنرل سیکرٹری،چوہدری ساجد مٹھا ایڈیشنل سیکرٹری،صوفی محمدانور مجددی سیکرٹری نشرواشاعت،محمداشفاق بھٹی خزانچی، میاں مرتضیٰ آفس سیکرٹری اور چوہدری سعید احمد چیئرمین مجلس عاملہ منتخب ہوگئے ۔ انتخاب کے بعد اتحاد پریس کلب کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے صدر مشتاق احمدگڈو نے کہا کہ میں اپنے تمام بھائیوں کا کریہ ادا کرتا ہوں اور انشا اللہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے نے کوشش کروں گا میں اپنے دوکانداروں بھائیوں کے حقوق کا مقدمہ ہر فورم پر لڑوں گا ۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے ممبران نے منتخب عہدیداران پر پھولوں کی برسات کردی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ۔
