kishwar public school annual ceremoney heleded 624

دیپالپور،کشورایجوکیشنل کمپلیکس میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد

کشورایجوکیشنل کمپلیکس دیپال پورمیں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں کامیاب طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر طلباء وطالبات نے بامقصد تفریحی ٹیبلوز پیش کئےاورحاضرین کواپنی پرفارمنس سے محظوظ کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کشور گروپ آف سکولز چوہدری محمد اشرف سہو کا کہنا تھا کہ جہالت کے اندھیروں کا مقابلہ علم کی روشنی سے کیا جا سکتا ہے۔ کشور گروپ آف سکولز عرصہ دراز سے علاقہ بھر میں تعلیمی شمع روشن کیے ہوئے ہے۔سینکڑوں طلباء وطالبات ان اداروں سے زیور تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں۔ موجودہ ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے تاہم ملکی دفاع کے لیے پاکستان کا بچہ بچہ پاکستانی فوج کے شانہ بشانہ ہے۔اس موقع پر پرنسپل کشور ایجوکیشنل کمپلیکس چوہدری خرم اشرف سہو کا کہنا تھا کہ تعلیم اخلاقی اقدار سے روشناس کراتی ہے جس سے ہمارا دشمن بے بہرہ ہے۔اعلیٰ اخلاقی اقدار اور کردار معیاری تعلیم اور تربیت سے ممکن ہے۔سیکشن ہیڈ عمر بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ اعلی ٰ اور معیاری تعلیم کا حصول نسلوں کو سنوارنے میں کردار ادا کرتا ہے۔تعلیم کسی بھی مردہ قوم میں حیات نو کا خون دوڑا سکتی ہے۔اس موقع پر پر نسپل مثالی کشور سکول آف سائنس میڈم کشور اشرف سہو، چوہدری عمیر اشرف سہو، ہیڈ آف ڈسپلن کمیٹی ابن حسن شاہ، چوہدری حمزہ اشرف سہو،اساتذہ محمد حسن ،میڈم شازیہ ، میڈم ثمرین ،میڈم اقراء سمیت طلباء وطالبات ، والدین اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھر پور تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں