Rising starz won CPL depalpur 704

دیپالپور،کلرکس پریمیئرلیگ کافائنل رائزنگ سٹارزنے اپنے نام کرلیا

تحریر:قاسم علی…
دیپالپورحویلی لکھا روڈ پر واقع سپورٹس سٹیڈیم میں دوہفتے سے جاری کلرکس پریمیئرلیگ (CPL) اپنے اختتام کو پہنچی اور اس بار فتح کے تاج کی حق دار رائزنگ سٹار ٹھہری ہے جس نے فائنل میں عوامی سپرکنگ کوایک سنسنی خیزمقابلے کے بعد شکست سے دوچارکیا.اس ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا اورمگر سیمی فائنل تک رسائی نیوینگ سٹارز،رائزنگ سٹارز،ریونیو سٹارز اور عوامی سپرکنگ ہی حاصل کرپائیں.پہلا سیمی فائنل نیوینگ سٹارزاوررائزنگ سٹارزکے مابین کھیلا گیا جس میں کامیابی نے رائزنگ سٹارز کے قدم چومے.
Rising starz beat awami super king in CPL depalpur
جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں عوامی سپرکنگ نے ریونیو سٹارز کی ایک نہ چلنے دی.اس طرح آخری معرکہ رائزنگ سٹارز اورعوامی سپرکنگ کے مابین ہواجس میں عوامی سپر کنگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 7 اوورز میں 83 رنز بنائے جو کہ ایک اچھا سکور تھا مگر یہ رائزنگ سٹارز کا دن تھا جو یہ ہدف سخت مقابلے کے بعد آخری اوورکے اختتام سے محض دو گیندیں قبل عبور کرلیا.فائنل کے مہمان خصوصی چیئرمین بلدیہ میاں فخرمسعود بودلہ تھے جنہوں نے فاتح ٹیم کو دس ہزارروپے اور ٹرافی دی جبکہ رنر اپ عوامی سپرکنگ کو پانچ ہزارروپے اور ٹرافی سے نوازا گیا.بیسٹ باؤلر کا انعام رائے محمداحمدکھرل کو دیا گیا جبکہ رائے اسد کو بہترین آل راؤنڈر قراردیا گیا اسی طرح عامرزمان راجو بہترین بیٹسمین ایوارڈ کے حق دار سمجھے گئے.

winner captain of rising starz ray M ahmed kharal
winner captain of Rising stars Ray M ahmed kharal

یادرہے سی پی ایل ٹورنامنٹ میں صرف دیپالپور کچہری کی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں جن کی تعداد بھی عام طور پر آٹھ ہوتی ہےاور اس ٹورنامنٹ میں کچہری دیپالپور کےعلاوہ کسی ٹیم کو شامل نہیں کیا جاتا۔
اس موقع پر اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتے ہوئے کلیم اللہ ڈولہ نے کہا کہ کرکٹ پاکستانی عوام کا ایک پسندیدہ کھیل ہے جس کے مزید فروغ اور چھوٹے شہروں میں چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کیلئے حکومت کو بہترین منصوبہ بندی کرنا ہوگی اور موجودہ وزیراعظم عمران خان چونکہ خود ایک بہترین کرکٹر رہے ہیں اس لئے ان کے دور میں امید ہے کہ کرکٹ کا کھیل اپنے عروج کو پہنچے گا.

kaleem ullah daula
kaleem ullah daula(cricketer)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں