judiciary eleven won the cpl depalpur 702

دیپالپور،کلرکس پریمیئر لیگ کا فائنل جوڈیشری سلطان نے جیت لیا

دیپالپور،کلرکس پریمیئر لیگ کا فائنل جوڈیشری سلطان نے جیت لیا،فائنل میں ریونیوسٹار کو شکست دی،صدرباردیپالپور الطاف حسین مہمان خصوصی تھے تفصیلات کے مطابق دیپالپور میں گزشتہ اٹھارہ روز سے دیپالپور سٹیڈیم میں جاری کلرکس پریمیئر لیگ کا فائنل جوڈیشری سلطان اور ریونیو سٹار میں کھیلا گیا جس میں ریونیو سٹار زنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات اوورز میں عامر راجو کے دلکش 45رنز کی بدولت 93سکور بنائے جس کے جواب میں جوڈیشری سلطان کا آغاز اگرچہ اچھا نہیں تھا اور وہ ابتدائی چار اوورز میں صرف 37رنز تک ہی پہنچ پائی مگر پانچویں اوور میں جوڈیشری سلطان کے بلے باز عبدالغفار نے ایک اوور میں مسلسل چھ چھکے لگا کر میچ کا پانسہ ہی بدل دیا یوں پوری لیگ کے آٹھ میچوں میں مسلسل ناقابل شکست رہنے والی ٹیم ریونیو سٹار فائنل میں شکست سے دوچار ہوگئی ۔ فائنل کے مہمان خصوصی صدربار دیپالپور سیدالطاف حسین شاہ نے فاتح کپتان محمدمزمل کو وننگ ٹرافی پیش کی اور دیگر مہمانان گرامی میاں سجاد احمدخان وٹوایڈووکیٹ،میاں ماجد حسین وٹو ایڈووکیٹ،شوکت علی قریشی ایڈووکیٹ اور میاں رفیع سکھیرا ایڈووکیٹ نے بہترین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ شائقین کرکٹ نے کلرکس پریمیئر لیگ کے کامیاب انعقاد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں