دیپالپور,کلرکس پریمئر لیگ کا فائنل ٹیم ریونیو سٹارز نے جیت لیا،ٹیم ریونیو سٹارز نے مسلسل تیسری بار یہ اعزاز حاصل کیا ہے تفصیلات کے مطابق دیپالپور میں کھیلے جانیوالے کرکٹ کے مشہور ٹورنامنٹ کلرکس پریمیئرلیگ کا ساتواں سیزن اپنے اختتام کو پہنچا جس کا فائنل میچ ریونیو سٹارز اور پرنس آف جوڈیشری کے مابین کھیلا گیا۔
ریونیوسٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 108رنز بنائے جس کے تعاقب میں پرنس آف جوڈیشری96 رنز پر ہمت اور میچ دونوں ہار بیٹھی۔فائنل میچ میں رانا سعد،اسد علی چھوٹا،رائے اسدکھرل،نعیم احمد،علی رضا انگریز اور خاص طور پر کپتان مدثربھٹہ نے اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر بہترین کارکردگی دکھانیوالوں میں ثمرعباس کو بہترین آل راؤنڈر،رائے اسدکھرل بہترین باؤلر اورعلی رضا انگریزنمبر ون بیٹسمین قرار پائے جن کوانعامات سے نوازا گیا۔
ونر ٹیم کے کپتان مدثر بھٹہ کو ٹرافی اور نقد انعام دیا گیا۔ جبکہ ٹیم ریونیوسٹارز کے اونر میاں کلیم اللہ ڈولہ کوخصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔ٹیم اونر نے اس جیت کو اللہ کی مدد،ٹیم ورک اور مسلسل محنت کا نتیجہ قراردیا جبکہ انعام میں ملنے والی رقم کا پچاس فیصد سیلاب زرگان کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔
