dc okara maryam khan visited DPS depalpur 510

دیپالپور،کلین اینڈ گرین پاکستان کا مشن ہرحال میں پورا کریں‌ گے،ڈپٹی کمشنرمریم خان

دیپالپور،پاکستان کے محفوظ اور روشن مستقبل کے لئے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کو اپنا فرض سمجھ کرآگے بڑھانا ہے۔سرسبزو شاداب پاکستان ہماری ضرورت ہے اورآنے والی نسلوں کے لئے بہتر زندگی کی نوید ثابت ہوگا درخت قومی اثاثہ ہے نئے پودے لگانے ان کی دیکھ بھال اور درختوں سے محبت کے کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے ہمیں اجتماعی طور پر اقدامات کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرمریم خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پودے لگانے کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈی پی ایس دیپالپور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درخت انسانی زندگی میں آسانیاں اور سہولتیں پیدا کرتے ہیں اور کرہ ارض پر انسانی بقا ء کے لئے درخت اور پودوں کی اہمیت سے کوئی شخص انکار نہیں کر سکتا ہمیں ایک ذمہ دارفرد اور ایک ذمہ دار قوم کی حیثیت سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کو آگے بڑھانا ہے اور کلین اینڈ گرین مہم کے تحت کو جو اہداف مقرر کئے گئے ہیں ان کے حصول کے لئے ہر شعبہ زندگی کے لوگوں کو اس میں شامل کرنا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں