دیپال پور،وزیر اعظم کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے حوالہ سے ایک اجلاس زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی دیپال پور خالد عباس سیال منعقد ہوا،اجلاس میں تحصیلدار سلیم مشرف، چیف آفیسر دیپال پور چوہدری محمد افضل زاہد ، میونسپل آفیسر فنانس ملک اللہ دتہ ،میونسپل آفیسر انفرا سٹرکچر بدر مجید، سب انجینئرچوہدری طاہر محمود،حاجی محمد نواز کھوکھر، پرنسپل گورنمنٹ بوائزکالج خالد محمود خاں ،پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میڈم سلمی نیاز ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مجاہد حسین علوی ،آفیسرز محکمہ لائیو سٹاک ، محکمہ فوڈ،محکمہ ہیلتھ ،محکمہ جنگلات،پبلک ہیلتھ ، عہدیداران پرائیوٹ سکو ل ایسوسی ایشن چوہدری آصف اقبال ارائیں ،چوہدری محمد اشرف سہوودیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خالد عباس سیال نے کہا کہ کہ صفائی نصف ایمان ہے کلین گرین پاکستان پروگرام وزیر اعظم کا وژن ہے جسے پوری دنیا نے سراہا ہے، حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق کلین اینڈ گرین پاکستان کے سلسلہ میں تمام ادارہ جات کے سٹاف کی مدد سےآغاز کرنا ہے۔انہون نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پنجاب کے ضمن میں سب اپنی رجسٹریشن بڑھائیں اوراس ضمن میں سکولز،کالجز، ہسپتال و دیگر ادارے زیادہ موثر کردار ادا کر سکتے ہیں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موسمی صورتحال کے پیش نظرموسمی پھول اور گھاس لگوائیں تمام سربراہان اپنے اپنے ادارہ جات کے اندرون اور گردو نواح میں صفائی کو نہایت موثربنائیں ہر شخص کا فرض ہے کہ وہ اپنے حصہ کا درخت لگائے اور اس کی حفاظت کو یقینی بنائے،صفائی سے ہمارے رویوں کی عکاسی ہوتی ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب نے کلین گرین پاکستان مہم شروع کرکےعوام کے دل جیت لئے ہیں جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
