دیپالپور،کلین گرین پاکستان کے حوالہ سے میونسپل کمیٹی کے زیراہتمام سیمینارمنعقد

دیپال پور،کلین گرین پاکستان کے حوالہ سے میونسپل کمیٹی دیپال پور کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقادکیا گیا ، سیمینار کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر دیپال پور تبریز صادق مری نے کی ، سیمینار میں چیئر مین میونسپل کمیٹی میاں فخر مسعود بودلہ ، صدر دیپال پور بار ایسوسی ایشن سید الطاف حسین شاہ بخاری ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری میاں عدنان سرور وٹو ایڈووکیٹ ، صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی شیخ محمد سلیم ، جنرل سیکرٹری محمدعالم خاں ، چیف آفیسر چوہدری محمد افضل زاہد، میونسپل آفیسر فنانس ملک اللہ دتہ جھجھ ، سب انجینئر طاہر محمود ، حاجی محمد نواز کھوکھر، کونسلرز باؤ محمد صدیق نثار ، چوہدری محمد صدیق ظفر،قاری محمد اصغر اشرفی ، ملک ظفر اقبال ، ملک مسعود نوناری ، سیٹھ محمد جمیل ،چوہدری بشیر مسیح ، بلدیہ سٹاف ، وکلاء اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر تبریز صادق مری ، چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں فخرمسعود بودلہ ، صدر دیپال پور بار ایسوسی ایشن سید الطاف حسین شاہ بخاری ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری میاں عدنان سرور وٹو ایڈووکیٹ ، چیف آفیسر چوہدری محمد افضل زاہد،صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی شیخ محمد سلیم ، ملک اعجاز الرحمن ایڈووکیٹ ،ملک مسعود نوناری ،رانا عرفان منیرو دیگر مقررین نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے کلین گرین پاکستان پروگرام وزیر اعظم کا وژن ہے جسے پوری دنیا نے سراہا ہے،اپنی گلی ،محلے ،کوچوں اور ملک کو صاف رکھیں ہمیں اپنے گھر سے صفائی مہم کا آغاز کرنا ہوگا،درختوں کی کمی کی وجہ سے جو آلودگی پیدا ہو رہی ہے ہر شخص کا فرض ہے کہ وہ اپنے حصہ کا درخت لگائے اور اس کی حفاظت کو یقینی بنائے، صفائی سے ہمارے رویوں کی عکاسی ہوتی ہے ،مقررین نے کہا کہ حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب نے کلین گرین مہم شروع کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں فخر مسعود بودلہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کونسلرزاور شہریوں کے ساتھ مل کر اس مہم کو کامیاب بنائیں گے ہم محدود وسائل کے باوجوداس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ،انہوں نے دکانداران اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی ہو جانے کے بعدسڑکات اور گلیوں میں کوڑا ،کرکٹ نہ پھینکیں،انہوں نے کہا کہ صفائی مہم کیلئے مشینری نا کافی ہے،بعدازاں میونسپل کمیٹی سے مدینہ چوک تک آگاہی مہم کے سلسلہ میں واک بھی کی گئی.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button