کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کا دورہ دیپالپور،ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد علی اعجازاور اے سی دیپالپور بھی ہمراہ تھے تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے دیپالپور کاوزٹ کیا جس میں ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد علی اعجازاور اے سی دیپالپورآصف حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی نے کیمیائی کھادوں کی دستیابی اور مقررہ قیمت پر فروخت کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی نے کھاد کی بلیک مارکیٹنگ اور غیر قانونی ذخیرہ اندوزی میں ملو ث عناصر کے خلاف مزیدسخت کاروائی کی ہدائت کی ۔مقامی میڈیاسے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دیپالپور تحصیل انتظامیہ اور محکمہ زراعت کا عملہ مل کر مقررہ نرخوں پر کھاد کی فروخت کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں جس سے کسانوںکو ریلیف ملے گا۔ان کامزیدکہنا تھا کہ کسی کو کسان دشمنی اور ان کے حقوق کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔
