دیپالپور ۔گجر چوک رتہ کھنہ روڈ پر دو افراد تقریبا 60 فٹ گہرے کنویں میں موٹر ٹھیک کرنے گئے اور نامعلوم وجہ سے بے ہوش۔ ایک شخص 60 فٹ گہرے کنویں میں موٹر ٹھیک کرنے گیا اور نامعلوم وجہ سے بے ہوش ہو گیا۔ اس کا ساتھی جو کہ اس کی مدد کرنے کےلئے کنویں میں اترا وہ بھی بے ہوش ہو گیا
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 دیپالپور سے 01 موٹر بائیک ایمبولینس، 01 ایمبولینس اور 01 فائر اینڈ ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور جدید آلات اور SCBA کی مدد سے متاثرین کو کنویں سے نکال کر فوری آکسیجن مہیا کی اور سی پی آر کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور میں منتقل کر دیا۔لگ یہ رہا ہے کہ آج کا واقعہ شدید گرمی اور حبس کے باعث پیش آیا ہے
تاہم دونوں اشخاص جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ یاد رہے یہ اس نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی دیپالپور اور اس کے گرد و نواح میں متعدد افراد کنویں میں کام کے دوران جان کی بازی ہار چکے ہیں۔