رپورٹ:قاسم علی
صحت سہولت کارڈ کے تحت سوفیصد مفت علاج فراہم کیا جارہا ہے،عوام حکومتی منظور شدہ سنٹرزپر بلاجھجک آپریشن کروائیں،جاوید اشرف جسکانی تفصیلات کے مطابق اونرکوثر میٹرنٹی اینڈسرجیکل سنٹر جاویداشرف جسکانی اور ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر ڈاکٹرعبدالسلام نے اتحاد پریس کلب کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع اوکاڑہ میں ہرفیملی کو شناختی کارڈز پر ہی صحت سہولت کارڈ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مستند ہسپتالوں اور سنٹرز کو اجازت نامے دے رہی ہے کہ وہاں جا کر عوام اپنا علاج معالجہ کروا سکیں اور الحمدللہ کوثر میٹرنٹی اینڈسرجیکل سنٹر کوبھی اس فہرست میں شامل کرلیا گیاہے جہاں پرتمام کارڈہولڈرز کو ماہر گائنا کالوجسٹ ڈاکٹریاسمین کوثر آرتھوپیڈک ڈاکٹرز،آئی سپیشلسٹس اور جنرل سرجری سے متعلقہ ماہرین کی زیرنگرانی علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی اور واپسی پرادویات اور ایک ہزار روپیہ کرایہ بھی دیا جائے گا۔
گزشتہ روز سنٹر پر صحت سہولت کارڈ پر علاج کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا اس موقع پر ڈاکٹر عبدالسلام ،سید زوہیب،سید شرجیل اور جاوید اشرف جسکانی موجود تھے۔جاوید اشرف جسکانی نے کہا کہ اس بارے مزید تفصیلات کیلئے کوئی بھی ماڈل ٹاؤن آفس کا وزٹ کر سکتا ہے۔