دیپالپور،کولڈسٹورمیں آگ بھڑک اٹھی،تین افراد جاں بحق،دو زخمی

دیپالپور کی ستارکالونی میں واقع اسرارکولڈ سٹور میں پہلے تو ایک دھماکے کی آواز سنی گئی اور پھرخوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے سٹور کو اپنے قبضے میں لے لیا ۔اس بھیانک واقعہ میں تین افرادمختار،محمدامیر اورمحمدامین بری طرح جھلس جانے کے باعث جاں بحق ہوگئے جبکہ دوافراد زخمی ہیں۔آگ لگنے کی ابتدائی وجہ جو سامنے آئی وہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی تاہم اوکاڑہ ڈائری کی تحقیق کے مطابق آگ کی وجہ یہ تھی کہ سٹور میں کچھ کباڑئیے لوہے کا سامان گیس کٹر سے کاٹ رہے تھے اسی دوران گیس سلنڈر ایک دھماکے کیساتھ پھٹ گیا اور ایک لمحے میں یہ آگ سٹور کے اردگرد لگے فوم کے باعث پورے سٹور میں پھیل گئی ۔جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت وہاں پانچ افراد کام کررہے تھے جن میں سے دو لوگوں نے بھاگ کر اپنی جان بچالی تاہم تین افراد جن کے نام اوپر بتائے گئے ہیں وہ بے انتہا دھویں اور آگ میں گھر کراپنے حواس برقرار نہ رکھ سکے اوروہیں بیہوش ہوکر گر پڑے اور پھر بے رحم آگ نے ان تینوں کو موت کی وادیوں میں دھکیل دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائربریگیڈ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے کافی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا اور نعشوں کو نکال کرٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔مقامی عوامی وسماجی حلقوں نے اس واقعہ پرانتہائی افسوس کا اظہار افسوس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ غریب خاندانوں کیساتھ نہ صرف بھرپور مالی تعاون کیاجائے بلکہ حکومت متاثرین کے بچوں کی تعلیم و تربیت و مستقل کفالت بھی اپنے ذمہ لے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button