deplapur cold store incident cause exposed 693

دیپالپور،کولڈ سٹوریج آتشزدگی بارے نیا انکشاف سامنے آگیا

گزشتہ روز دیپالپور میں ستارکالونی کے ایک کولڈ سٹور میں خوفناک آگ نے تین افراد کی جان لے لی.اس متعلق تفصیلی خبر اوکاڑہ ڈائری پر موجود ہے.یہاں صرف یہ بتانا مقصود ہے کہ کل سارا دن اس واقعے کی جو وجوہات بیان کی جاتی رہیں وہ یہ تھیں کہ یہ حادثہ شارٹ سرکٹ یا ویلڈنگ کی وجہ سے پیش آیا ہے مگر حقیقت اس کے بالکل برعکس تھی.واپڈا ذرائع کے مطابق جس سٹور میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا وہاں کا بجلی کنکشن تین ماہ سے عدم عدائیگی بل کی وجہ سے کاٹ لیا گیا تھا اس طرح جب وہاں بجلی ہی نہیں تھی تو شارٹ سرکٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا.دوسری بات یہ کہ اگر شارٹ سرکٹ ہوتو لازمی طور پر اس وجہ سے قریبی علاقے کی بجلی سپلائی بھی کچھ دیر کیلئے بند ہوجاتی ہے لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں