دیپالپور کورٹس میں ایک بار پھر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔اس واقعہ میں مظہر نامی شخص نے اپنے باپ صبح صادق پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں صبح صادق شدید زخمی ہوگیا جبکہ اس فائرنگ سے ایک وکیل مرزا کاشف بھی زخمی ہوگئے ۔یاد رہے صبح صادق کونازک حالت کے باعث لاہور ریفرکردیا ہے ۔
یہاں ہم آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں یہ دیپالپور کچہری میں صرف پندرہ دن میں دوسرا واقعہ ہے جس پر وکلا برادری اور سول سوسائٹی میں شدید تشویش پائی جارہی ہے آج کے واقعہ کے بعد بھی وکلاء برادری نے ہڑتال کردی اور حکام بالا سے دیپالپور کورٹس کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کا مطالبہ کیا ہے
اس وڈیو میں آپ اس واقعے کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ سکتے ہیں