aver charjing on high level in depalpur 564

دیپالپور،گاڑی مالکان نے منہ مانگے کرائے وصول کرنا شروع کردئیے

دیپالپور،پبلک ٹرانسپورٹ مافیا نے کرائیوں میں خودساختہ اضافہ کرکے عوام کی چیخیں نکلوا دیں ،مسافروں اور بس ویگن والوں میں آئے روز جھگڑے معمول بن گئے تفصیلات کے مطابق عوام کی سواری بس اور ویگن والوں کی من مانیوں کے باعث عوام کیلئے سفری سہولیات مشکل ہوگئی ہیں ۔ لوگوں نے اتحاد پریس کلب کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ حخومت کی جانب سے مہنگائی کی گئی ہے لیکن اتنی بھی نہیں جتنی لوٹ مار بس مالکان نے مچا رکھی ہے عوام کا کہنا تھا کہ دیپالپور سے فرید کوٹ کا کرایہ بیس روپے تھا لیکن اب یہی کرایہ سوفیصد بڑھا کر چالیس روپے کردیا گیاہے ۔ یہی حال اوکاڑہ،ساہیوال،لاہور،چونیاں اور دیگر شہروں کے مسافروں کا ہورہا ہے ۔ جس کی وجہ سے مسافروں اور گاڑیوں کے کنڈیکٹرز کے مابین جھگڑے معمول بن گئے ہیں عوام نے یہ بھی بتایا کہ جب اس قدر کرایہ بڑھانے کی وجہ پوچھی جاتی ہے تو سارا ملبہ حکومت پر ڈال دیا جاتا ہے ۔ اس زیادتی پر آرٹی سیکرٹری کی جانب سے بھی غفلت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔ عوام نے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اس معاملے پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں