گستاخانہ خاکوں کے مقابلے ملتوی ہونے پرمیونسپل کمیٹی دیپالپورمیں یوم تشکر منایا گیا جس میں دیپالپور بھر کی مذہبی،سیاسی،سماجی و صحافتی شخصیات نے شرکت کی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین میونسپل کمیٹی دیپالپور میاں فخرمسعود بودلہ نے کہا کہ اگر مسلمان متحد ہوں تو کفریہ طاقتیں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں ہمیں عالم کفر کے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ان کی بنائی ہوئی چیزوں کا بائیکاٹ کرنا چاہئے جب وہ معاشی طور پر کنگال ہوں گے تو ان کا دماغ ٹھیک ہوگا ہمیں پاکستانی پروڈکٹس کا استعمال شروع کرنا چاہئے۔علامہ ساجد ستار نوری نے کا کہنا تھا کہ اگر ہم ان کی چیزوں کا بائیکاٹ کریں گے تو انہیں اورمارکیٹ مل جائے گی ہمیں اپنی سیرت و کردار کو محمدی بنانا ہوگا.مولانا اطہر شاہ بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہالینڈ کے خلاف حکومت وقت کے مضبوط موثر موقف اور پاکستانی عوام کے احتجاج نے ہالینڈ حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہمیں اپنے تمام تر اختلافات بھلا کر اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہوگااور حکومت کے ہر اچھے اقدام پر ان کا دست و بازو بننا ہوگا.
