دیپالپورکےنواحی قصبہ بھومن شاہ کے رہائشی محمد یوسف کا 16سالہ بیٹا محمد آصف بازار جا رہاتھا کہ اچانک راستے میں آتیش اسلحہ سے مسلح محمد رفیق ، معراج دین اور خان اپنے تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اسے گن پوائنت پر گاڑی میں اغواء کرکے لے گئے جبکہ نواحی قصبہ پروبن آباد کے رہائشی محمد عباس ولد محمد حسین کو محمد عاصم ، طارق علی اور محمد عباس وغیرہ گن پوائنت پر اغواء کرنے کی کوشش کی محمد عباس نے مزاحمت کرتے ہوئے شور مچایا شور کی آواز سن کر اہلِ دیہہ آ گئے ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں ۔
