دیپالپورمیں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ پورے زور و شور سے جاری ہے آئے روز شہری اپنے قیمتی مال و زر سے محروم ہو رہے ہیں جبکہ پولیس ان وارداتوں کو روکنے میں مکمل ناکام دکھائی دیتی ہے۔
بدھ کی رات دیپالپور اوکاڑہ روڈ پر گورنمنٹ کالونی میں رہائش پزیر میجر ریٹائرڈ نور زمان کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ اوکاڑہ ڈائری کو حاصل معلومات کے مطابق آٹھ ڈاکوؤں نے رات گیارہ بجے کے قریب ان کے گھر دھاوا بول دیا اس واردات میں ڈاکوؤں نے میجر ریٹائرڈ نور زمان کے بیٹے بدر اور ان کی فیملی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر زیورات اور نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی دیپالپور خضرزمان ،ایس ایچ او سٹی اور ایس ایچ او تھانہ صدر موقع پر پہنچ گئے اور کاروائی کا آغاز کر دیا۔