government high school depalpur town 622

دیپالپور،گورنمنٹ ہائی سکول(ٹاؤن) کی کرکٹ ٹیم ڈسڑکٹ اوکاڑہ کی چیمپئین بن گئی

دیپال پور(عبدالرؤف طاہرسے) ہائی سکول (ٹاون ) نے گورنمنٹ ایم سی سکول اوکاڑہ کو فائنل میں شکست دے کر کرکٹ میں ڈسٹرکٹ چیمپیئن بن گیا ہے.گورنمنٹ کی طرف سے شروع کئے گئے سپورٹس مقابلوں میں آج اوکاڑہ میں کھیلے گئے کرکٹ کے فائنل میچ میں گورنمنٹ ہائی سکول دیپال پور ٹاون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 16 اوورز میں 166 رنز بنا ئے.اوپننگ بلے باز شہباز احمد اورطاہر کپتان نے شاندار بلے بازی کی.جواب میں گورنمنٹ ایم سی سکول اوکاڑہ مقررہ 15اوورز میں 110 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی اس طرع فائنل جیت کر انڈر 15 میں ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کی چیمپیئن بن گئی ٹیم کے کوچ امانت علی مایا تھے.یاد رہے اس سے قبل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پپلی پہاڑ بھی ڈسٹرکٹ چیمپیئن کا اعزازحاصل کر چکی ہے.
government high school depalpur town

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں