دیپالپور،ہارٹ اٹیک ،دیوار گرنے سے تین افراد جان کی بازی ہارگئے ،معروف شخصیت میاں محمداسلم ڈولہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے تفصیلات کے مطابق دیپالپور میں دل کا دورہ پڑنے اور دیوار تلے دب جانے کے باعث تین افراد جان کی بازی ہارگئے ۔اس سلسلے میں پہلا واقعہ اس وقت پیش آیا جب علی الصبح معروف شخصیت میاں محمد اسلم ڈولہ کو اچانک دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔اس کے بعد چرچ کالونی میں پانچ بچوں کا باپ صدیق مسیح شید سردی کے بچنے کیلئے چولہے کے قریب بیٹھا آگ سینک رہاتھا کہ وقت اجل آن پہنچا اور اسی وقت اسے دل کا جان لیوا دورہ پڑا اور وہ اسی چولہے پر گرگیا اور شدید جھلس جانابھی اس کی موت کا سبب بن گیا۔تیسرے واقعہ کے مطابق دیپالپور کے نواحی گاؤں 54/2Lمیں عمردراز نامی ایک شخص دیوار گرنے سے اس کے نیچے دب کو جاں بحق ہوگیا۔
