دیپالپور،ہم اپنی غذا کو بہتر بنا کر بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں،ڈاکٹرشکیل طاہر 134

دیپالپور،ہم اپنی غذا کو بہتر بنا کر بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں،ڈاکٹرشکیل طاہر

رپورٹ: قاسم علی
دیپالپور کے نواحی گاؤں مصطفی آباد میں سید مزمل شاہ کی جانب سے قائم کردہ فری ڈسپینسری میں فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا جس میں معروف ماہر غذائیات ڈاکٹرشکیل طاہر نے خصوصی شرکت کی اور موقع پر موجود لوگوں کو بہترین غذائی مشاورت فراہم کی۔
ماہر غذائیات ڈاکٹرشکیل طاہر فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا چیک اپ کرتے ہوئے
ڈاکٹرشکیل طاہر کا کہنا تھا کہ ہم اپنی غذا کو متوازن اور بہتر بنا کر بیشمار بیماریوں سے خود کو بچا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ قدرتی ماحول،واک اور موسمی پھلوں کے استعمال سے ہر بیماری کا علاج ممکن ہے۔علاوہ ازیں انہوں نے روزانہ آٹھ سے دس گھنٹے کی نیند کو بھی صحت کیلئے لازمی قرار دیا۔
ماہر غذائیات ڈاکٹرشکیل طاہر
ڈاکٹرشکیل طاہر نے فری ڈسپینسری کا آغاز کرنے پر سید مزمل شاہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ایسے اقدامات بہترین صدقہ جاریہ ہیں دیگر افراد کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہئے۔
یاد رہے ڈاکٹر شکیل طاہر معروف ماہر غذائیات ہیں جو شوکت ہسپتال اوکاڑہ روڈ پر روزانہ مریضوں کا معائنہ کرتے ہیں اور عوام کو صحتمند زندگی کیلئے بہترین گائیڈینس مہیا کرتے ہیں ۔ اسی ہسپتال میں انہوں نے ایک فٹنس سنٹر بھی بنا رکھا ہے۔

صحتمندانہ زندگی سے متعلق ڈاکٹر صاحب کی مزید گفتگو کیلئے یہ انٹرویو بھی دیکھ سکتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں