دیپالپور،ہونہار طالبعلم علی حسین نے مقابلہ نعت خوانی میں پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی 200

دیپالپور،ہونہار طالبعلم علی حسین نے مقابلہ نعت خوانی میں پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

دیپالپورکے ہونہار طالبعلم علی حسین نے پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی،علی حسین اس سے قبل نعت خوانی میں تحصیل،ضلع اور ڈویژن میں فرسٹ آ چکا ہے دیپالپور کے ہونہار سپوت علی حسین قادری نے مقابلہ نعت خوانی میں پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔اس سے قبل علی حسین قادری سکولوں کے مابین ہونیوالے نعت خوانی کے مقابلوں میں تحصیل دیپالپور،ضلع اوکارہ اور اس کے بعد ڈویژن ساہیوال میں بھی ٹاپ کر چکے ہیں۔علی حسین قادری کی اس کامیابی پر اس کے والد محمدحسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی حسین قادری پر مجھے بہت فخر ہے جس پر انتہائی خوش ہوں یہ سب اللہ کی کرم نوازی اور اس کے اساتذہ خصوصاََ پرنسپل راشد علی زیدی،شبیر احمد صاحب ،عمران مختار لکھوی اور جناب ہادی شاہ صاحب کی محنتوں کا ثمر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں