300

دیپالپور،یوم عاشور عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

دیپالپور،ملک بھر کی طرح دیپالپور میں بھی یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔انتظامیہ کی طرف سے اس موقع پر سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کئے گئے گئے جبکہ محکمہ صحت اور ریسکیو1122کا عملہ بھی ہمہ وقت جلوسوں کے ہمراہ موجود رہا۔یوم عاشور کا مرکزی جلوس ڈیرہ روشن شاہ سے برآمد ہوکر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دربار سخی سیدن سائیں پر اختتام پزیرہوا۔جلوسوں کے راستے میں جگہ جگہ شربت کی سبیلیں لگائی گئی تھیں۔تمام جلوسوں کے دوران کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا۔

اسی سلسلے میں
دیپالپور کے نواحی گاؤں منچریاں میں سیدالشہداء کا نفرنس انعقاد پزیر ہوئی جس میں تلاوت قرآن پاک کا شرف زینت القرا نجم القرا قاری عبدلروف عبداللہ نے حاصل کیا جبکہ ہدیہ نعت محمد برھان ضیاء فریدی،محمد عمر فاروق قادری،محمد مبشر رضا قادری، محمد اشفاق قادری اور محمد اظہر قادری نے پیش کیا۔ تلاوت قرآن پاک حضرت علامہ قاری محمد عامر سلیم نے کی۔ صاحبزادہ حافظ احمد نواز قادری نے اپنے خطاب میں کہاکہ حق اور باطل کے درمیان فرق کا نام حسین ہے آج ان کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے۔ علامہ ڈاکٹر محمد اشرف نقشبندی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت حسین ؓ کی شہادت واضح پیغام ہے کہ یزیدی لشکر جتنا بھی طاقتورہو حق کی خاطر اس سے ٹکرا جاؤ۔ پیر غلام فرید الدین نظامی اور میاں محمد یٰسین سعیدی صدر تنظیم السعید پاکستان ضلع اوکاڑہ، معین الدین منا خلیفہ مجاز پیرطریقت رہبر شریعت سید زمرد حسین شاہ نے بھی پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔صوفی محمد عاشق طیبی محفل پاک زیرنگرانی حضرت علامہ پیر عامر سلیم سجادہ نشین پیر بابا موج الدین المعروف دربار بابا شیخ فاضل رحمتہ اللہ علہ منچریاں۔ محفل پاک کے اختتام تمام حاضرین محفل میں لنگر تقسم کیاگیا۔

سالانہ محفل ذکر سیدنا حسینؓ بمقام مرکزتوحیدوسنت جامعہ محمودیہ تعلیم القرآن شاھی مسجد دیپال پور میں بیادقطب وقت ولی کامل داعی توحیدسنت حضرت اقدس مولانا پیرطریقت سید محمود شاہ صاحب بخاری ؒ،زیرصدارت خطیب عالم اسلام ولی ابن ولی مفسرقرآن پیر طریقت ابن محمود حضرت اقدس مولانا سیدانورشاہ بخاری مدظلہ زیرنگرانی ابن انور مولانا پیر سیدانظرمحمود شاہ صاحب بخاری 10محرم الحرام بروز جمعرات انعقاد پذیر ہوا سالانہ محفل میں خصوصی خطاب حضرت مولانا مفتی عمر رحمانی کا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں