دیپالپور،یوم کشمیر کے موقع پر جماعت اسلامی کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی
کشمیر ڈے کے موقع پرکشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی اور تحریک اللہ اکبر کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی جس کی قیادت امیر زون میاں طاہر سلیم جوئیہ نے کی جس میں امیر جماعت اسلامی شہر دیپالپور اسلام زکی، قیم زون میاں سیف اللہ سکھرا، قیم شہر دیپالپور امجد علی مغل، رہنما جماعت اسلامی ملک اکرم کھوکھر ایڈووکیٹ، میاں رفیع سکھرا ایڈووکیٹ، میاں جابر سکھرا ایڈووکیٹ، صدر جماعت اسلامی یوتھ دیپالپور محمد یوسف بھٹی ،صدر جماعت اسلامی یوتھ سٹی مہر عامر شہباز، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ضلع اوکاڑہ حمزہ دلشاد ،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ دیپالپور یحیی سیف سکھرااور وکلا سمیت صحافیوں نے بھرپور شرکت کی م
قررین نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کے نام پر چورن بیچنے کی روایت ختم ہونی چاہئے ۔گزشتہ کئی دہائیوں سے ہم صرف احتجاج، ریلی اور اظہار یکجہتی کر رہے ہیںبھارت کو پیار کی زبان سمجھ نہیں آتی، کچھ کر گزرنے کا وقت ہے ہم ایٹمی طاقت، تربیت یافتہ فوج ہمارے پاس مگر رویہ فقیروں اور محتاجوں جیسا ہے ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہمارے ملک کی سرحدیں کشمیر کے ساتھ جڑی ہیں پاکستان کا جغرافیہ بدلنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے کشمیر کے بغیر قائد اعظم کا پاکستان نا مکمل ہے قائد اعظم نے کشمیر پر بھارتی یلغار کو تسلیم نہیں کیا تھا تو ہم کیسے تسلیم کر لیں بھارت کو کشمیر پر یلغار کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور شہ رگ پر کسی کا دبا قبول نہیں کیا جائے گا۔